امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کا ابھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس کے تمام اراکین جب تک ضرورت محسوس نہ سمجھیں ویکسین نہ لگوائیں۔
انہوں نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو کسی نہ کسی صورت ویکسین میسر آجائے گی، میں نے ضرورت کے مطابق ویکسین فراہم کرنے کا بول دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن میں منتظر ہوں کہ مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں۔