• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والا پاکستانی نہیں ہے، حافظ طاہر محمود اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی اہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والا پاکستانی نہیں ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کہتے ہیں ملک کے استحکام کے لیے آؤ بیٹھ کر بات کریں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ابھی اپوزیشن میں اتفاق نہیں کہ کس نے استعفیٰ دینا ہے، سینیٹ الیکشن اپنے وقت پر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا بلدیاتی نظام تبدیلی لائے گا،بلوچستان ہمارا سر، خیبر پختونخوا آنکھیں اورسندھ ہمارا دل ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ لاہور میں جب عیسائیوں پر حملہ ہوا تو مسلمانوں نے خون عطیہ کیا، توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال کرنے والے کو روکیں گے، فرانس میں جو ہوا وہ ایک اچھے معاشرے میں نہیں ہوتا۔

تازہ ترین