• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین صنعتی تعاون جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس

پاکستان اور چین نے صعنتی تعاون کے حوالے سے جامع فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

فریم ورک سی پیک میں تیسرے فریق کو شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ معاہدہ سرمایہ کاری کی نئی راہیں پیدا کرنے میں معاون ہوگا۔

پاک چین صنعتی تعاون جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس سرمایہ کاری بورڈ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل خشیع الرحمٰن اور این ڈی آر سی کے ڈی ڈی جی ینگ شیانگ نے کی۔

اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان، متعقلہ وزارتوں اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل خشیع الرحمٰن نے کہا کہ انڈسٹریل کوآپریشن فریم ورک ایگریمنٹ سے سی پیک کے تحت جاری صنعتی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ تیسرے فریق کو سی پیک میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ معاہدہ سرمایہ کاری کی نئی راہیں پیدا کرنے میں معاون ہوگا۔


پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک انڈسٹریل کو آپریشن، سرمایہ کاری بورڈ عاصم ایوب نے کہا کہ معاہدہ سی پیک کے طویل المدتی مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔

چینی حکام نے صعنتی تعاون کے حوالے سے جامع فریم ورک کی تیاری پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

فریقین نے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین