• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں چینی عملے کی پولیس کوبروقت اطلاع دیے جانے پر شہر بڑی دہشت گردی سے بچ گیا ۔بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔بی ڈی یو نےنے ڈبل کیبن گاڑی پرلگی بم ڈیوائس ناکارہ بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن کلفٹن کی حدود بلاک 2 چائنہ ٹاؤن بلا و ل ہاوس چور نگی کے قریب واقع ہوٹل کے سامنے کھڑی ہوئی مشکوک ہائی لیکس ریوو میں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا، پولیس کے مطابق چیک کیا گیا تو مشکوک ڈبل کیبن گاڑی پر میگنیٹک ڈیوائس چسپاں کی گئی تھی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی چینی باشندے کی ہے جو قریب کا ہی رہائشی ہے ،بم ڈسپوزل یونٹ نے میگنیٹک بم کو گاڑی سے علیحدہ کر کےبم کو ناکارہ بنادیا ،بم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی عملے کی گاڑی پر چسپاں کیا گیاتھا، ایس ایس پی سائوتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گاڑی میں موجود لوگوں نے گاڑی کھڑی کر کے فوری پو لیس کواطلاع دی پولیس نے فوری پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کو طلب کیابی ڈی یو نے بم ڈیوائس ناکارہ بنایا ،انھوں نے کہا کہ چینی عملے کی بروقت اطلاع دیے جانے پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ، موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہو گءےہیں ،بی ڈ ی یو ابھی مزید جانچ کر رہی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی میںچینی باشندے سمیت 2 افراد موجود تھے ۔دریں اثناء سندھودیش ریو لیشنری آرمی نے منگل کلفٹن میں چینی انجنیئرز کی گاڑی اور جامعہ کراچی یونیورسٹی روڈ پر رینجرز اہلکاروں پر کریکر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ،چائنہ اور پاکستان سی پیک و دیگر منصوبوں کے آڑ میں سندھ کے جزائر، ساحل و سمندر اور وسائل پر حملہ و قبضہ آور ہوئے ہیں،پاکستانی فوجی ایجنسیاں سندھ کے سیاسی و قوم پرست کارکنان کے گھروں میں داخل ہوکر عورتوں کے ساتھ بدتمیزی و تشدد کرکے ان کے سامنے ان کے معصوم بچوں کو اغوا کرکے لاپتا کر رہے ہیں،سندھ وطن پاکستان و چین کے مشترکہ حملے و قبضے کے ز د میں ہے، ترجمان سندھودیش ریو لیشنری آرمیس سوڈوھو سندھی کے جاری کردہ اعلامیے ے مطابق اس قبضے و حملے کے خلاف سندھی قوم اپنی بھرپور مزاحمت و قومی دفاعی جدوجہد کرنے کا حق رکھتی ہے،سندھودیش ریو لیشنری آرمی نےآج کراچی کلفٹن میں چینی انجنیئرز کی گاڑی اور جا معہ کراچی کے قریب رینجرز پرکیے گئے کریکر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

تازہ ترین