راولپنڈی(نمائدہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی اور جسٹس صادق محمودخرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم بینظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے میں 3الگ الگ اپیلوں کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد 25جنوری2021تک ملتوی کر دی ہے ، ملزمان اور وکلاءکوآئندہ سماعت پرحاضرہونیکاحکم دیا گیا، مقدمہ میں بری ہونیوالے دونوں ملزمان رشیداحمد اور حسنین گل کواڈیالہ جیل سے پولیس کی تحویل میں پیش گیاکیاجبکہ نامزد سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول خرم شہزاد بھی عدالت میں حاضر تھے، عدالت نے ملزمان اور وکلا کو اگلی سماعت پر حاضر ہونیکا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ اگلی سماعت پر تمام اپیلوں کی سماعت کی جائیگی، ایک اپیل میں وفاقی حکومت نے بینظیر قتل کیس میں انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے فیصلے میں گرفتار پانچوں ملزمان محمد رفاقت،حسنین گل،شیر زمان،رشید احمد اور اعتزاز شاہ کیخلاف ٹھوس شواہدہونے کے باوجودبری کرنے کو چیلنج رکھا ہے، دوسری اپیل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پولیس افسران سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور ایس پی راول خرم شہزاد کی سزا بڑھانے کیلئے کررکھی ہے، دریں اثنا اپیلوں میں سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بینظیر قتل کیس انتہائی سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے۔