ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ایک لاقانونیت والا امریکی صدر جا رہا ہے۔
کابینہ سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اقتدار چھوڑ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے سب سے زیادہ لاقانونیت والے صدر اور دہشت گرد تھے۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ نئے صدر بائیڈن کے آنے کی بہت زیادہ خوشی تو نہیں لیکن ٹرمپ کے جانے کی خوشی ضرور ہے۔