• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک کی عمدہ پرفارمنس، جافنا اسٹالینز LPL کا نیا فاتح

لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کا ٹائٹل جافنا اسٹالینز نے جیت لیا ہے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے فائنل میں جافنا اسٹالینز کے کپتان تشار پریرا نے گال گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جافنا اسٹالینز کی جیت میں شعیب ملک کی آل راونڈر پرفارمنس نے جیت میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے 46 رنز کی اننگز کے ساتھ 2 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

شعیب ملک کے بعد کپتان تشار پریرا کی ناقابل شکست 39 رنز کی اننگز کی بدولت گال گلیڈی ایٹرز کو جیت کےلیے 189 رنزکا ہدف دیا۔


ٹائٹل کی فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹ پر 188 رنز بنائے، دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں دھننجے ڈی سلوا 33، فریننڈو 27 اور کارلس کے 26 رنز رہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے دھننجے لکشان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گال گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 135 رنز تک محدود رہی، یوں میچ جافنا اسٹالینز نے 53 رنز سے جیت لیا۔

رنراپ ٹیم کی طرف سے راجاپاسکے 40 اور اعظم خان 36 کے نمایاں بیٹنگ پرفارمر رہے دیگر کوئی کھلاڑی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

جافنااسٹالینز کی طرف سے شعیب ملک اور عثمان شنواری نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین