اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کی بدعنوانی پر ازخود نوٹس لیاہے اور وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ سات دن کے اندر کمیٹی کے اگلے اجلاس میں بحث کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ تیل بحران پر جامع رپورٹ سینیٹ میں پیش کی جائے گی ، داخلہ کمیٹی نے جون میں پیدا ہونے والے تیل بحران پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ا یف آئی اے ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔