اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم آج کوٹ لکھپت جیل پہنچے گی،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم حمزہ سے آج اور شہباز شریف سے کل 25ارب کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور بیان ریکارڈکریگی۔ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نےتحقیقاتی ٹیم کو ملزموں میں بیانات قلم بند کرنے اور ریکارڈنگ کی سہولیتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط لکھ دیا ہے ۔