• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا معروف فوڈ پوائنٹ ‘دوہوٹلوں و دیگر کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نےکوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ، غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر معروف فوڈ پوائنٹ جان بروسٹ جبکہ دو ہوٹلوں ،ایک بیکنگ یونٹ ، ایک جنرل سٹوراور ایک ملک شاپ پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے ،بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے کارروائی شالدرہ ،مسجدروڈ اور پرنس روڈ کے علاقوں میں کی۔ مذکور اشیاء خوردونوش کے مراکز میں کھانوں کی پکوائی کے عمل،غذائی اجزاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات چیک کئے گئے، جرمانہ کئے گئے ہوٹلوں کے خلاف گزشتہ ہدایات کے باوجود چائنیز نمک ملے مصالحہ جات و نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کارروائی کی گئی، بیکنگ یونٹ کو بیکنگ ایریا میں گندگی ،ورکرز کی ذاتی صفائی ماسک ہیڈ کورز و دستانے نہ ہونے جبکہ جنرل سٹور کو ممنوعہ چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں بی ایف اے حکام نے متعدد مراکز سے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے گھی ،بوٹلڈ واٹر ،مصالحہ جات اور چائے کی پتی کے نمونے بھی حاصل کئے ،مراکز کے مالکان وعملے کو حفظان صحت کے اصولوں اور اس حوالے سے بی ایف اے کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین