• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیڑوں کی ٹکریں ، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

ترکی میں بھیڑوں نے نوشہر کے سٹی ہال پر دھاوا بول دیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرارتی بھیڑ سڑک پر آکر راہگیروں کو ٹکر ماررہے ہیں جبکہ راہگیر ان سے بچنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

سارا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو نوشہر کے میئر نے فارم کے مالک سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

میئر نوشہر نے مالک سے بھیڑیں خریدنے کی خواہش ظاہر کی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فارم کا مالک اپنے پالتو بھیڑ فروخت کرنے کے لیے رضامند ہے بھی یا نہیں

تازہ ترین