• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگن التان کو پاکستان بلانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

دُنیا بھر میں مقبول ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان کو  پاکستان لانے والے ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کو آج صبح چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کاشف ضمیر کا سیکیورٹی گارڈ بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کے مطابق اینگن التان کی میزبانی کرنے والا ملزم کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔

ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمت کی جس کے بعد ملزم کاشف ضمیر کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف تُرک اداکار انگین آلتان حال ہی میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان کے شہر لاہور آئے تھے۔

انگین آلتان نے نے بادشاہی مسجد لاہور کا دورہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری بھی دی تھی۔

ترک اداکار نے لاہور میں پریس کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ چوہدری ٹیکسٹائل کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔

تازہ ترین