اسلام آباد (کامرس رپورٹر) مشیر امور تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے ایشیائی بحرالکاہل اور مشرق وسطیٰ کے لئے پاکستان میں بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ (بی پی او) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی کی بجلی کمپنی کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرکے زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑلیا۔
تین ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ڈونا گنگولی نے پولیس کو ہتک آمیز پوسٹس کے اسکرین شاٹس اور اس فیس بک پیج سے منسلک ایک موبائل نمبر بھی فراہم کیا ہے۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے سینئر کمانڈر ھیثم علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل کو جواب دینے کے وقت کا تعین کرے گی۔
ایران نے امریکا میں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی قرعہ اندازی کے لیے ویزا جاری نہ کرنے پر بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
نوشہرہ کے علاقے وتر میں اپنے والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار کرلیے گئے۔
سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے میچ اور دورہ پاکستان کی فیس سری لنکا کے بدترین سیلاب کے متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔
تحقیقات کے دوران ٹیچر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 13 سالہ طالبعلم جو نجی اسکول میں آن لائن تعلیم حاصل کر رہا تھا کو پیغامات اور ایک تصویر بھیجی تھی۔
مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بچوں کی گرفتاریوں اور اجتماعی سزا کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بتادیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کا 15 سالہ مصطفیٰ ابو طالب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں شدید معذوری کا شکار ہو گیا ہے۔
پاکستان میں روسی سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں گاؤں سلیم خان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ رائیڈر کے اکاؤنٹ میں اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ جیتنے والے پاکستانی آل راونڈر معاذ صداقت نے شاہینز پروگرام کی تعریف کی ہے۔