• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: آج کورونا کے دو مریضوں کا انتقال، بارہ نئے کیسز کی تشخیص

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض انتقال کرگئے، صوبے کے چار اضلاع سے کورونا کے بارہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا 46 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 337 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں صوبے کے 4 اضلاع سے 12 نئے کیسز سامنے آئے۔

جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 880 ہوگئی۔


رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 46 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 304 ہوگئی، جبکہ اس دوران کورونا میں مبتلا 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 179ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے   250 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے 4 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 1.6 فیصد رہی۔

تازہ ترین