• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے مزید 30 کیسز، ایک مریض کا انتقال

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 اضلاع سے کورونا کے 30 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا 23 مریض صحت یاب ہوگئے، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 395 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 6 اضلاع سے 30 نئے کیسز سامنے آئے،  جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 868 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 23 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 258 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 177 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا اس لیے ان اداروں سے کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 301 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 17 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 5.6 رہی۔

تازہ ترین