• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت بچپن میں مکیش امبانی کے گھر ویٹرس کا کام کرچکی ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے مداحوں کی تعداد آج کروڑوں میں ہے جو فلموں میں بے باک کردار ادا کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ تاہم ایک وقت میں وہ بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کے گھر میں ویٹرس کا کام بھی کر چکی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ اس وقت کی بات ہے جب راکھی ساونت کی عمر صرف 10سال تھی۔ انہوں نے انیل اور ٹینا امبانی کی شادی کی تقریب میں امبانی ہاؤس میں بطور ویٹرس کام کیا تھا جس کا اسے صرف 50روپے معاوضہ ملا تھا۔رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کا اصلی نام نیرو بھیدا ہے۔ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں اسے بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جتن کرنے پڑتے تھے۔ راکھی کی ماں ایک اسپتال میں ملازمت کرتی تھی جبکہ باپ پولیس کانسٹیبل تھا۔ راکھی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اس کے خاندان میں کسی خاتون کو مرد کے ساتھ آنکھیں ملانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین