تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی ‘زومبی انجلینا جولی’ کو دس سال قید کی سزا سنائے جانے کے کچھ ہی دن بعد ہی جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق سحر تبر نامی خاتون پر تشدد کو بھڑکانے، نامناسب ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے کے الزامات عائد کر کے اکتوبر 2019میں حراست میں لیا گیا تھا۔بعد ازاں رواں ماہ 12 دسمبر کو ایران کی ایک عدالت نے ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون کو دس سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔سزا سنائے جانے کے بعد ایران کی انجیلینا جولی نے بتایا تھا کہ مجھ پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو الزامات میں میں بری ہو چکی ہوں۔ باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے۔