• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا اور دیتے رہیں گے، پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کر چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتۂ دیوار پڑھ لینا چاہیئے، پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔


اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، عوام کی حمایت سے اپوزیشن کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین