• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

ممتاز عالمِ دین طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو 5 دن میں شکست دے دی۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔

انہوں نے مکمل شفایابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مکمل صحتیابی کےلیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔

عالمِ دین طارق جمیل نے یہ بھی لکھا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔


خیال رہے کہ 5  روز قبل طارق جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے اُن کی طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔

عمران خان نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین