• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کی نکاح پڑھانے کا معاوضہ لینے کی تردید

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھانے کا معاوضہ دس لاکھ روپے لینے کی افواہوں کی تردید کردی۔

مولانا طارق جمیل کے حوالے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں یہ خبریں زیر بحث تھیں کہ انہوں نے لاہور میں ہونے والی مہنگی ترین شادی کی تقریب میں شرکت کی اور دو کاروباری گروپس کے بچوں کا نکاح کرایا۔

یہ بھی کہا جارہا تھا کہ مالانا طارق جمیل  نے نکاح پڑھانے کے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے لیے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کا اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ  اللّٰہ کی توفیق سے تبلیغ دین کیلئے پچھلے 45 برس سے چھ برّاعظم پھرا ہوں، اک طویل مدت سے نبیﷺ کی زندگی کے گیت امت کو سنا رہا ہوں۔

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ کہ ہماری ترقی میں رکاوٹ ہماری اخلاقی پستی ہے، نکاح پڑھانے پر پیسے لینے کا بہتان لگانے والوں کی خدمت میں گزارش ہے كہ تبلیغ دین کے اس طویل سفر میں اللہ کی توفیق سے ہزاروں بچیوں اور بچوں کا نکاح اللہ کی رضا کی خاطر پڑھائے ہیں۔

طارق جمیل نے لکھا کہ شیخ محمودصاحب سے میری دیرینہ دوستی ہے ان کی دعوت پر بیٹی کا نکاح پڑھانے پر کیسے پیسے لے سکتا ہوں؟

ٹوئٹ کے آخر میں افواہیں پھیلانے اور بدگمانیاں پیدا کرنے والوں کے لیے دعا بھی کی کہ اللہ ہم سب کو بد گمانی اور الزام تراشی سے محفوظ رکھے۔

تازہ ترین