وزیراعظم عمران خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کی صحت کیلئے دعاگو ہیں۔
عمران خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز طارق جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے اُن کی طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔
ممتاز خطیب مولانا طارق جمیل نے بتایا ہے کہ اطبا کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔
انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔