• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین فائزر سے خواتین کی داڑھی نکلنے کا خدشہ ہے، برازیلین صدر

برازیل کے صدر جائر بولسونارو کی جانب سے دنیا بھر میں بنائی جانے والی کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے دلچسپ بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا کہنا ہے کہ اس ویکیسن کے لگانے سے انسان مگرمچھ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ 

انھوں نے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فائزر-بائیو این ٹیک کی اس دوا کے لگانے سے خواتین کی داڑھی نکل کر آسکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں برس جب یہ وبا سامنے آئی تو جائر بولسونارو نے اسے صرف ایک معمولی زکام قرار دیا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں کورونا ویکسین کے ٹیکوں کی مہم کے باوجود وہ خود کو اس ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ ’ہم کسی بھی طرح کے سائیڈ ایفیکٹس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، اگر آپ مگرمچھ بن جائیں تو یہ آپ کا قصور ہے۔‘

واضح رہے کہ فائزر سے کورونا کی ویکسینیشن کا سلسل برازیل میں جاری ہے جبکہ اس دوا کا تجربہ امریکا اور برطانیہ میں بھی کیا جاچکا ہے۔ 

برازیلین صدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ سپر ہیومن بن جائیں، یا اگر کوئی عورت اپنے چہرے پر داڑھی اگوالے اور ایک آدمی مختلف آواز میں بولنا شروع ہوجائے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ 

اپنے ملک میں مہم سے متعلق انھوں نے کہا تھا کہ یہ ویکسین بالکل فری ہے، لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ 

تازہ ترین