• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 مریض لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3319 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے 1120 نئے کیس سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب 1.6 فیصد ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 10372 ٹیست کیے گئے جس میں سے 1120 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں مثبت کیسز کا تناسب 10.8 فیصد رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 2222406 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں 204103 کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 88 فیصد ہے۔ صوبے میں اس وقت کل 21004 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

کراچی میں 910، حیدرآباد میں 33 ، سانگھڑ 28 ، ٹھٹھہ 15، شہید بینظیرآباد میں13، جیکب آباد اور شکار پور 12-12 ، میرپورخاص اور گھوٹکی 10-10، نوشہروفیروز اور بدین 7-7، لاڑکانہ اور عمرکوٹ 6-6، خیرپور اور مٹیاری 5-5، ٹنڈو الہیار 4 ، سکھر 3، دادو اور قمبر1-1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین