• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کی بحالی ترجیح ہے‘ ایم ڈی بیت المال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عون عباس بپی نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ معذور افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنا کر نہصرف انکی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے بلکہ ملک کی تعمیرو ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی تقریباً پندرہ فیصد آبادی مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہے جس کی وجہ سے تقریباً 55ارب ڈالر کی سالانہ ملکی معیشت کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگر ان 15فیصد افراد کو مختلف آسسٹیو ڈیوائس اور مصنوعی اعضاء کی پیوند کاری کر کے معاشرے کا فعال رکن بنا دیا جائے تو ملکی معیشت میں ہمارے یہ افراد ایک خاطر خواہ تعاون کر سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے پیش نظر موجودہ دور حکومت میں پاکستان بیت المال نے خاطر خواہ سنجیدہ اقدامات کئے ہیں۔
تازہ ترین