خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025ء میں منتخب کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس پی شہربانو نقوی منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر فلپائن میں منعقد ہو گی۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔