نئی حفاظتی رپورٹ میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ گوگل کا مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ جیمنائی بچوں اور نو عمروں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
غیر سرکاری تنظیم کامن سینس میڈیا کی نئی حفاظتی رپورٹ کے مطابق کچھ فلٹرز کے باوجود بھی جیمنائی بچوں کو بعض نامناسب مواد فراہم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیمنائی بچوں کو جنسی مواد، منشیات، شراب اور غیر محفوظ ذہنی صحت سے متعلق مشورے فراہم کر دیتا ہے اور ذہنی صحت کی سنگین علامات کو پہچاننے میں ناکام رہتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے لیے اے آئی پلیٹ فارم کو ان کی عمر اور مرحلۂ نشوونما کے مطابق ڈیزائن ہونا چاہیے اور زیادہ بہتر یہی ہے کہ والدین بچوں کے اے آئی استعمال کرنے کی قریبی نگرانی کریں۔