امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی کے اقدام کے بعد شہریوں نے سخت احتجاج شروع کردیا۔
واشنگٹن کی سڑکوں پر شہریوں نے احتجاجی بینر اٹھاکر احتجاجی مارچ کیا، اس موقع پر فلسطین کے حامی بھی پرچم اٹھاکر احتجاج میں شریک ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ فوج کو ہماری سڑکوں سے ہٹایا جائے، حکومت واشنگٹن میں آمریت کے طرز پر اقدامات آزما رہی ہے اور یہی طریقہ بعد میں مزید کچھ علاقوں میں اپنایا جاسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے حکم پر دارالحکومت میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے اگست میں فوج تعینات کی گئی تھی۔