• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی پولیس نے مالک کا کھو جانے والا موبائل واپس بھارت پہنچا دیا

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

 دبئی پولیس اور ایمریٹس ایئر لائن نے ایک متاثرکن مثال قائم کرتے ہوئے بھارت کے معروف یوٹیوبر مدن گووری کا کھویا ہوا موبائل فون بحفاظت واپس پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر مدن گووری نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے دبئی ایئرپورٹ پر سفر کے دوران میرا موبائل فون گم ہوگیا تھا، شروع میں مجھے لگا کہ شاید فون اب نہیں ملے گا، لیکن جب میں نے ایئرپورٹ عملے سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون کی تفصیلات ای میل کرنے کے لیے کہا۔

گووری کے مطابق چند دن بعد جب میں چنئی واپس پہنچا تو مجھے ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ میرا فون مل گیا ہے، دبئی پولیس نے ایمریٹس ایئرلائن کے تعاون سے بغیر کسی اضافی لاگت کے اگلی پرواز کے ذریعے فون واپس چنئی بھجوا دیا۔

یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر اپنی یہ خوشگوار کہانی شیئر کی تو ہزاروں صارفین نے دبئی پولیس اور ایمریٹس کی تعریف کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید