• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کے دوران کبڈی کا کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کبڈی کے میدان میں کھلاڑی ماکھاجٹ جہانیاں منڈی والا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ماکھا جٹ کو وہاڑی میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سیکریٹری محمد سرور نے کہا کہ افسوسناک واقعہ ہمارے علم میں آیا ہے۔

 سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، میدان میں انتقال پر بہت افسوس ہوا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید