• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ پر بھارتی فائرنگ کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےاقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ بھارتی حملے کی شفاف تحقیقات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوپ نےخط کے ذریعے اٹھایا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین