• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین سے انسان مگر مچھ اور خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے، برازیلی صدر

کراچی (جنگ نیوز) برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین لگانے سے انسان مگر مچھ بن سکتا ہے یا خواتین کی داڑھی نکل سکتی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے برازیل میں فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی گئی ویکسین کی آزمائش جاری ہے اور برازیلی صدر اسے ملک بھر میں مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کرچکے ہیں تاہم اب ان کی جانب سے متضاد بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح کررہے تھے۔ جولائی میں کورونا کا شکار ہونے والے جیئر بولسوناروکا کہنا تھاکہ وہ خود کورونا کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔

تازہ ترین