• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی میڈم نور جہاں کی بیٹیوں کیساتھ تصویر مقبول

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میڈم نور جہاں نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی صاحبزادیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔


مذکورہ تصویروں میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کی صاحبزادیاں حنا اور منا موجود ہیں جبکہ تصویر میں اداکارہ کی بہن عاصمہ عباس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ملکہ ترنم کی بیٹیاں اور ہم۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس وقت ہم میڈم نور جہاں کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘

اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے نور جہاں کی صاحبزادیوں کے ساتھ اپنی ایک اور تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔


بشریٰ انصاری اور میڈم نور جہاں کی صاحبزادیوں کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین ایک بار پھر ملکہ ترنم کو یاد کرنے لگ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

تازہ ترین