• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط فہمی، واٹر بورڈ نے قومی ادارہ امراض قلب کی لائن سیل کردی

واٹربورڈ کے افسر راشد صدیقی نے قومی ادارہ امراض قلب کے پانی کے قانونی کنکشن کو غیرقانونی قرار دےکر بند کر دیا جسے بحال کروادیا گیا ہے۔

این آئی سی وی ڈی کا کنکشن قانونی اور بل بھرنے کا دعوی ٹھیک نکلا، رات گئےکنکشن سیل کرنے سے پہلے واٹر بورڈ کے کسی بھی اعلیٰ حکام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

این آئی سی وی ڈی کے ساتھ تعمیر ہونے والی عمارت سب سوائل واٹر کا استعمال کررہی تھی۔

سربراہ ٹاسک فورس کے پاس واٹر بورڈ کے کنکشن سے ہائیڈرنٹ چلانے کی اطلاعات تھیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ  این آئی سی وی ڈی کے کنکشن وزیر بلدیات کے حکم ہر بحال کردئیے، غلط فہمی کیوں ہوئی؟ اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین