وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں19 مریض انتقال کرگئے جبکہ 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 872 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10234 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.3 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں19 مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3352 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 2241962 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 205484 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 872 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 181602 ہوگئی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 20530 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے19707 گھروں میں، 13 آئسولیشن سینٹرز میں اور 810 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 708 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 89 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 644 نئے کیسز میں سے 514 کا تعلق کراچی سے ہے۔
جن میں ضلع شرقی 158، ضلع جنوبی 129، ضلع وسطی 114، ضلع ملیر 48، ضلع کورنگی 37 اور ضلع غربی میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 23، ٹھٹھہ 9، قمبر 8، خیرپور اور ٹنڈومحمد خان7 - 7، میرپورخاص اور نوشہرو فیروز 6 - 6، گھوٹکی، جامشورو، لاڑکانہ اور مٹیاری 5 - 5، دادو اور شہید بینظیرآباد 4 - 4، سکھر 3، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 2 - 2، کشمور اور سانگھڑ سے1 - 1 کیس سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کریں۔