• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی باکسر محمد وسیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

قومی باکسر محمد وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فانچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

قومی باکسر نے لاہور قلندرز کےہیڈ کوارٹرز میں سی ای او عاطف رانا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر محمد وسیم نے پلیئرز کے ڈیولپمنٹ پروگرام اور نوجوان کرکٹرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کی تعریف کی۔

دوران گفتگو سی ای او عاطف رانا نے محمد وسیم کو لاہور میں پروفیشنل فائٹ جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں تیزی سے نام بنا رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ محمد وسیم کی مزید کامیابیوں کے لئیے نیک خواہشات ہیں، ہم قومی باکسر کے ساتھ مل کر باکسنگ کےلیے لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم پر کام کریں گے۔

قومی باکسر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، لاہور قلندرز کھیل کی بہتری کے لئے بہت کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے، جسے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

محمد وسیم نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہوگی کہ لاہور قلندرز باکسرز کے لیے بھی آگے آئے۔

تازہ ترین