دورہ جنوبی افریقا سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ باضابطہ طور پر کل سے شروع ہوجائے گا۔
کیمپ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
ایک پلیئرکو حالیہ ہسٹارک کیس کی بنیاد پر ایک ہفتے مکمل ریکوری کےلیے اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔
پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم اگلے ماہ جنوبی افریقا جائے گی، پی سی بی نے دورے کے لئے 27 ممکنہ کرکٹرز کو کیمپ میں مدعو کیا ہے، جن کی باضابطہ ٹریننگ کل (منگل) سے شروع ہوگی۔
کیمپ کے انعقاد سے قبل کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کےلئے اتوار کو پی سی آر ٹیسٹ اور بلڈ سیمپلز لیے گئے ہیں۔
پی سی آر ٹیسٹ میں تمام کرکٹرز کے کورونا نتائج منفی آئے، تاہم بلڈ ٹیسٹ میں ایک پلیئر کا حالیہ ہسٹارک انفیکشن سامنے آیا، جس کے بعد انہیں مکمل ریکورری کیلئے ایک ہفتے کےلئے اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔
ایک اور کرکٹر سدرا امین ملک سے باہر ہیں، وطن واپسی کے بعد اس ہفتے کے آخر میں وہ کیمپ جوائن کرلیں گی۔