• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: نعمان علی کی پھر 5 وکٹیں، تعداد 61 ہوگئی


قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کے بولر نعمان علی نے ایک اور بار اننگز میں 5 وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا۔

نعمان علی کی 6 وکٹوں کے باوجود بھی بلوچستان، ناردرن کے خلاف بڑی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

سندھ کے شاہنواز دھانی اور محمد اصغر کی عمدہ بولنگ کی بدولت سدرن پنجاب مقابل ٹیم پر بڑی برتری حاصل نہ کرسکا۔

یو بی ایل گراؤنڈ پر نعمان علی نے بلوچستان کے خلاف 107 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


سیزن میں چھٹی بار انہوں نے ایک اننگز میں 5 یا اُس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، یہی سبب ہے کہ ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

نعمان کی شاندار بولنگ کے باوجود بھی بلوچستان نے ناردن کیخلاف پہلی اننگز میں 372 رنز اسکور کرکے 169 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

بلوچستان کے اکبر رحمن نے 82، عمران فرحت نے 77 اور ایاز تصور نے 69 رنز بنائے۔

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر محمد اصغر اور شاہنواز دھانی کی شاندار بولنگ کی بدولت سدرن پنجاب، سندھ کیخلاف زیادہ بڑی برتری حاصل نہ کرسکا۔

اصغر نے 4، شاہنواز نے 3 وکٹیں لیں، سدرن پنجاب 247 نز پر آوٹ ہوگئی، عمران رفیق نے 67 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں 30 رنز کے خسارے کے بعد سندھ نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 80 رنز بنالئے۔

نیشنل اسٹیڈیم پر سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز 7 وکٹ پر 351 رنز بناکر ڈیکلیئر کی، سعد نسیم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

خیبر پختونخوا نے جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک3 وکٹ پر 180 رنز بنالئےتھے۔

تازہ ترین