• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی تاہم گیس پائپ لائنوں کے اختتام پر واقع علاقوں میں کم گیس پریشر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ دونوں سوئی کمپنیاں گیس سپلائی کی صورت حال کو نارمل رکھنے کیلئے سر گرم عمل ہیں، گیس پریشر شکایات کو مستعدی سے حل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں، گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گیس بلاتعطل ملے گی، مگر وعدہ پورا نہیں کیا۔ 12 سے 14 گھنٹے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ 

تازہ ترین