• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپئر میں ڈیٹونیٹر پھٹنے کا واقعہ، پولیس اہلکار گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس کے مطابق دو روز قبل نیپئیر کے علاقے میں ڈیٹونیٹر کے پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے بعد واقعہ میں ملوث اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تعینات پولیس اہلکار بلال کو گرفتار کر لیا گیا ہے،پولیس اہلکار بلال اپنے ہمراہ ڈیٹونیٹر لیکر دوستوں کے پاس آیا،ڈیٹونیٹر کو دیکھنے کیلئے بابر شاہد نے گرفتار اہلکار سے ڈیٹونیٹر لیا اور اسکی پن نکال دی،پن نکالنے کے دو سیکنڈ بعد ڈیٹونیٹر پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین