• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NICH میں طبی عملے پر تشدد، ڈاکٹر و پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں ڈاکٹروں کو زد کوب اور ہراساں کرنے کے خلاف ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکل اسٹاف نے احتجاج کیا ، احتجاجی ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے علامتی احتجاج کیا، احتجاجی ڈاکٹرز نے حکومت سے اسپتالوں میں طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں 19دسمبر کی شب ڈیڑھ سالہ بچی کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور ڈاکٹرز و عملے پر تشدد کئے جانے پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سراپا احتجاج ہوگئے، ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے جناح اسپتال سے این آئی سی ایچ تک مارچ کیا اور ڈاکٹرز کو زدکوب کئے جانے کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ این آئی سی ایچ میں نامعلوم افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور ڈاکٹرز پر تشدد کیا گیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، این آئی سی ایچ میں بچہ وینٹ نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوا اس میں ڈاکٹرز کا کیا قصور ہے، اسپتال میں سہولیات نہیں اس میں ڈاکٹرز کی نہیں سندھ حکومت کی غلطی ہے، ڈاکٹر مریض کی جان بچانے کی کوشش آخر حد تک کرتا ہے، جن کے ساتھ کوئی حادثہ ہوتا ہے وہ ڈاکٹرز کو مارتے ہیں، واقعے میں بھی ڈاکٹر کو مارا پیٹا گیا، ہمیں اپنا تحفظ چاہئے، سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو بائیکاٹ جاری رہے گا، ڈائریکٹر این آئی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز سے بات جیت جاری ہے شام تک رینجرز کی پکٹ تعینات کردی جائے گی۔

تازہ ترین