مظفر آباد (این این آئی) وزیراعظم مجیدنے الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے سارے معاملے کی جانچ پڑتال کرائی اور حکومت کی جانب سے باضابطہ وضاحت کر دی گئی کہ آزادکشمیر حکومت کی جانب سے اس طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں،پابندی سے متعلق خبریں اور قیاس آرائیاں ڈس انفارمیشن تھیں جس کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہرکھوکھر نے حکومت کی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈس انفارمیشن سے آزادکشمیر میں ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی تھیں اور متحدہ الیکشن مہم شروع نہیں کرسکی تھی حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ڈس انفارمیشن کا نوٹس لے اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔