• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج پشاور میں مستقل وی سی تعینات کیا جائے،ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن

پشاور (لیڈی رپورٹر)ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسلامیہ کالج پشاور نے اپنے مطالبات کیلئے ان لائن ٹیچنگ ،امتحانات زبانی امتحانات،سٹیٹیوری باڈی اجلاسوں اور دیگر اجلاسوں سے غیر معینہ مدت کیلئے بائیکاٹ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں گورنر ہاوس تک لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے مطابق اسلامیہ کالج میں کافی عرصہ سے مسائل ہے جو ابھی تک حل نہیں کیے گئے جس سے کالج کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جبکہ یونیورسٹی مین مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے سنڈیکیٹ اجلاس اور سلیکشن بورڈ بھی منعقد نہیں ہوئے اساتذہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسلامیہ کالج پشاور میں جلد از جلد مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے جبکہ فیکلٹی ممبر ز کی کنٹریکٹ رینول کیا جائے،ارڈنری سینڈیکیت میٹنگ جو پچھلے ایک سال سے التواء کا شکار ہے جلدد منعقد کیا جائے،پی ایچ ڈی اور ایم فیل کے بلز اور اضافی کام کے ادائیگیوں کا مسلہ فوری حل کیا جائے، فیکلٹی فار ہائیر سٹڈیز کے التواء کے شکار این او سییز کا مسلہ حل کرنے سمیت سلیکشن بورڈ اور سکروٹنی کرائی جائے جبکہ سٹاف ہاسٹل اور گھروں میں مرمتی کام کے حوالے سے مسائل حل کیے جائیں بصورے دیگر غیر معینہ مدت کیلئے بائیکاٹ جاری رہنے سمیت 15دنو ں میں مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں گورنر ہاوس تک لانگ مارچ کرینگے۔
تازہ ترین