• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان شہر کو صفائی کے حوالے سے ماڈل شہر بنانا مشن ہے،فائق شاہ

پشاور(جنگ نیوز)مردان واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر ز کا 54واں اجلاس چیئرمین محمد فائق شاہ کی صدارت میں ہوا. جس میں سال 2020-21کے آڈٹیڈفنانشنل سٹیمنٹ اور جنوری 2021سے جون 2021تک پروکیورمنٹ پلان کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور کمپنی کی ریونیو بڑھانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں بورڈ کے ڈائریکٹرز طارق خان،انجنیئر نیاز الدین خان، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجنیئر امیر خان اور چیف فنانشنل افسر نوید اختر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ اکتوبر کے مہینے میں بل ادا کرنے والے صارفین کی تعداد 1123تھی اور پانچ لاکھ چوبیس ہزار روپے آمدن ہوئی تھی جبکہ نومبر کے مہینے میں بل ادا کرنے والے صارفین کی تعداد1613 اور کمپنی کونو لاکھ سترہ ہزار نوسو روپے آمدن ہوئی ہے۔اجلاس میں ریونیو بڑھانے اورآگاہی اجاگر کرنے والی ٹیموں کو توصیفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور زیر زمین پانی کے ذخائز کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے اقداما ت کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریونیو بڑھانے کے لئے پہلے مرحلے میں سی این جی سٹیشنز،پیٹرول پمپ،شادی ہالز،شاپنگ مالز، ہوٹلز اورسروس اسٹیشنز کو ریونیو نیٹ میں لائیں تاکہ شہر کو کچرا سے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ریونیو کو بھی بڑھایا جاسکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈکے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ مردان شہر کو صفائی کے حوالے سے ایک ماڈل شہر بنانا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو صاف اور شفاف بنانا اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانا ہر شہری کا قومی،اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔صفائی نصف ایمان ہے اور شہریوں کو چاہیئے کہ اس کو اپنا مشن بنائیں۔
تازہ ترین