پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوکر میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئیں۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی میڈیکل کالج کی طالبہ ثناء ریاض خیبر گرلز میڈیکل کالج میں سال اول کی طالبہ تھیں۔
کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے میڈیکل اسٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہوگئی۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں صوبے خیبرپختونخوامیں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ڈاکٹر مظفر سید سیدو انتقال کر گئے تھے۔
پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر مظفر سید سیدو ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھے۔
صوبے بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔