• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چلڈرن اسپتال کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اب ہم گوجرانوالہ میں بھی چلڈرن اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کے چلڈرن اسپتال کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی محنت سے اس اسپتال کو قائم کیا اور محنت کرکے اس کو ترقی دی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ چلڈرن اسپتال دنیا میں بچوں کا دوسرا بڑا اسپتال ہے جبکہ ڈاکٹر مسعود صادق کی کاوش سے سب سے زیادہ شعبہ جات یہاں ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسپتال یونیورسٹی ایکٹ کے بعد باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر لے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کی بیماریوں سے متعلق جاننے کے لیے ریسرچ کی بہت ضرورت ہے اور ریسرچ کے باعث ہی نومولود بچوں کی شرح اموات میں کمی آئے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے چند روز قبل اسے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین