• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت کے ذرائع پوچھنے سے بچنے کیلئے خاتون نے 16 ملین پونڈ خرچ کردیئے، سپریم کورٹ میں اپیل مسترد

لندن ( پی اے ) سپریم کورٹ نے ایک ایسی خاتون کی اپیل مسترد کر دی جس نے غیر واضح دولت پر برطانیہ کے پہلے آرڈ( یو ڈبلیو او) کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہیروڈز میں 16 ملین پونڈز خرچ کئے تھے۔ جیل میں قید بینکر کی بیوی زیمیرا حاجی یوا ، اگر اب اپنی دولت کے ذرائع کی وضاحت کرنے میں ناکام رہیں تو لندن میں اپنا 12 ملین پونڈ کا گھر اور ایک الگ گولف کورس سے محروم ہو جائیں گی۔عدالت نے کہا کہ یو ڈبلیو او کو دیئے گئے چیلنج میں قانون کا کوئی قابل بحث نکتہ نہیں اٹھایاگیا۔واضح رہے کہ مسز حاجی یوا کے شوہر سرکاری بینک سے لاکھوں پو نڈز غبن کرنے کے الزام میں آذربائیجان کی جیل میں ہیں۔ مسز حاجی یوا کا ایک ذاتی ملکیت کا گھر نائٹس برج پر ہے جبکہ مل رائیڈ گالف کورس برکشائر میں ہے۔ فروری 2018 میں جب انہوں نےقانونی جنگ کا آغاز کیا تو دونوں کے مشترکہ اثاثوں کی مالیت 22ملین پونڈزسے بھی زیادہ تھی۔ایک دہائی کے دوران ، مسز حاجی یوا نے این سی اے کی جانب سے اپنی دولت کے بارے میں تحقیقات پر اثر اندوز ہونے کے لئے 16 ملین پونڈز خرچ کئے۔یو ڈبلیو او کے تحت ، اگر کوئی شخص یہ وضاحت کرنے میں ناکام رہتا ہے کہ کس طرح قانونی طور پر دولت مند بن گیا ہے تو ، عدالتیں تفتیش کاروں کی جانب سےاس کا جرم ثابت نہ کرنے کے باوجود اس کی جائیداد ضبط کر نے کا حکم دےسکتی ہیں ۔مسز حاجی یوا نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے اور ان پر برطانیہ میں کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔گذشتہ سال ایک عدالت نے آذربائیجان کو اس کی ممکنہ حوالگی روک دی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے خلاف منصفانہ سماعت نہیں ہوگی۔ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ ان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی موکلہ کے خلاف این سی اے کی کارروائی قانونی نہیں ہے ۔اس درخواست کو اب عدالت نے کیس کی سماعت کے بغیر ہی مسترد کردیا ہے - یعنی اس کی اپیل کے تمام حقوق اب ختم ہوچکے ہیں۔این سی اے میں نیشنل اکنامک کرائم سینٹر کے سربراہ گریم بگر نے کہا کہ ’’ یہ ایک اہم فیصلہ ہے جو معاشی تحقیقات کے لئے ایک غیر وضاحت شدہ دولت پر احکامات کو ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر قائم کرنے میں اہم ہے۔مسز حاجی یوا کے پاس عدالتی احکامات کے خلاف اپیل کرنے کے لئے مزید راستے نہیں ہیں۔ مسٹر بگر نے کہا کہ اب انہیں این سی اے کو ان اثاثوں کے سلسلے میں وہ معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی جو ہم تلاش کر رہے ہیں۔این سی اے نے مسز حاجی یوا کو حکم کی تعمیل کے لئے ایک سخت ٹائم ٹیبل طے کیا ہے مگر کرسمس کا دورانیہ اور وبائی مرض کا مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس سردیوں کے اختتام تک مکمل جوابات فراہم کرنے کا وقت ہوگا۔ غیر وضاحت شدہ دولت پر احکامات( یو ڈبلیو او ) 2017 میں متعارف کرائے گئے تھے جس کو حکومت نے برطانیہ میں بدعنوانی سے رقم جمع کرنے والوں کے خلاف جنگ میں ایک نیا ٹول قرار دیا ہے۔ اہداف میں سے ایک کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ایک شخص منشیات کے ایک بڑے گروہ کے لئے منی لانڈرنگ کرتا ہے۔ دریں اثنا قازقستان کے حکمران طبقہ کے ایک اور خاندان نے این سی اے کے خلاف اپنا مقدمہ جیت لیا۔

تازہ ترین