• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر نے ٹرمپ کو قانون شکن اور دہشت گرد قرار دیدیا

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت سے رخصت ہونے کو نہایت خوشی کا مقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو بائیڈن کے امریکی صدر کا منصب سنبھالنے پر بہت زیادہ پرجوش نہیں، تاہم ٹرمپ کے جانے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو قانون شکن صدر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دہشت گرد کے الفاظ بھی استعمال کیے۔ حسن روحانی نے ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بھرپور کوشش میں ہے کہ ایران کسی طرح عالمی ادارہ صحت سے کورونا ویکسین نہ خرید سکے کیوں کہ موجودہ امریکی صدر انتہائی جابر ہیں اور وہ ملکی تاریخ کے مطلق العنان اور قانون شکنی و قواعد سے انحراف کرنے والے رہنما ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور 20 جنوری کو اپنا منصب چھوڑ دیں گے، جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن ان کی جگہ منصب سنبھالیں گے۔
تازہ ترین