• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کیخلاف ایرانی مدد کی پیشکش افغان معاملات میں مداخلت ہے، طالبان

تہران (جنگ نیوز )ایران کے وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کابل چاہے تو افغان تارکین وطن پر مشتمل ایرانی ملیشیا کے جنگجو داعش کے خلاف جنگ میں اس کی ’مدد‘ کر سکتے ہیں۔افغان طالبان کاکہنا ہے کہ داعش کے خلاف ایرانی مدد کی پیشکش افغان معاملات میں مداخلت ہے،افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ’اسلامی امارات‘ اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی کسی فہرست میں شامل نہیں اور ایرانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے بیان خراب معلومات پر مبنی ہے۔

تازہ ترین