اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان’’کہ کبھی بھی نئی گورنمنٹ کو اس طرح حکومت میں نہیں آنا چاہئے، پوری تیاری ہونی چاہئے‘‘ پر شدید ردعمل دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بیان کی تصویر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سوغات کوپاکستان پر مسلط کرنے کیلئے چند افراد نے اتنی محنت بھی کی اور بدنامی بھی کمائی؟، انسان دنگ رہ جاتا ہے۔