• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) تھا نہ سبزی منڈی کےعلا قےسیکٹر آ ئی ٹین ون گلی نمبر 96 میں حاجی طارق محمود کے گھر میں دو نامعلوم افراد داخل ہو کر20 تولے طلا ئی زیورات ، 8 ہزار روپے اور گھریلو چیزیں لے کر فرار ہو گئے، اسی تھانے کے علا قے آئی ٹین ٹو میں شاکر جلال کی بیوی سے دو مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر نقدی اور زیورات مالیتی 8 لاکھ روپے چھین لیے ۔ تھا نہ لوہی بھیر کے علا قے این پی ایف میں جہاں آرا سے ایک مسلح شخص نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھا نہ شالیمار کے علا قے ایف ٹین ٹو میں حسیب سعیدکےگھر سے نامعلوم افراد نے نقدی اور زیورات مالیت 10 لاکھ 96 ہزار 500 روپے چوری کر لیے ،آبپارہ پولیس نے زین فاروق کی رپورٹ پر محمد ندیم کے خلاف 35 لاکھ روپے ،کوہسار پولیس نے نذیر حسین کی رپورٹ پر مدثر بخاری کے خلاف 10 لاکھ روپے ،کراچی کمپنی پولیس نے اسد عباسی کی رپورٹ پر روح اللہ کے خلاف 19 لاکھ 75 ہزار روپے ،گولڑہ پولیس نے سید منور کی رپورٹ پر آصف خان کے خلاف 6 لاکھ روپے اور شالیمار پولیس نے طارق عزیر کی رپورٹ پر سلیم اعوان کے خلاف 7 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین